کیا مفتاح اسماعیل بھارت سے آئے جہاز میں دبئی گئے؟ سابق وفاقی وزیرنے حیران کن انکشاف کردیا

17  دسمبر‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھارت سے آئے طیارے میں پاکستان سے دبئی جانے کی تردید کردی تاہم اعتراف کیا کہ ان کے رشتہ دار دبئی گئے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ اتفاق ہے کہ پچھلی حکومت نے ای سی ایل میں میرا نام ڈال دیا تھا۔

پھر وزیر بننے کے بعد ای سی ایل سے نام نکلا، اس کے بعد سے دبئی گیا ہی نہیں بلکہ دبئی ساڑھے تین سال سے نہیں گیا۔ رشتہ داروں کے دبئی جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ جاننے والے رشتہ دار بالکل گئے ہیں دبئی، میرا بھانجا، بھتیجا، بھائی سب گئے ہیں، زمانۂ طالبعلمی میں جب ہم امریکہ جاتے تھے، تو میرا خیال ہے جہاز بمبئی یا دلی سے کراچی آتا تھا اورپھر یہاں سے فرینکفرٹ جایا کرتے تھے، برٹن کے پرائیویٹ جہاز تھے، ان لوگوں کے جانے کے بعد مجھے پتہ چلا،ایک برطانوی جہاز تھا جو کچھ لوگوں کو لے کر یہاں سے دبئی جارہا ہے، اس سے پہلے اگر وہ مسافرانڈیا چھوڑنے گیا تھا تو اس کا ہم کیا کر سکتے ہیں ۔کمرشل ایئرلائن کے ذریعے سفر نہ کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ جہاز سے پہلے بھی جاتے رہے ہیں، ایک مرتبہ نہیں کافی مرتبہ گئے ہیں،اگر آپ دس بارہ لوگ ہیں تو وہ آپ کو کمرشل سے بھی سستا پڑ جاتا ہے، آدمی دو تین دن کیلئے بیرون ملک جائے تو بیگ نہیں تو ساتھ کرسیاں لے کر جائے گا؟ بیگ نہیں تو پھر کیا لے کر جاتے ؟منی لانڈرنگ کی باتیں بے وقوفی ہیں، ہربیگ سکینر سے گزرتا ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ دوسرے ملک جہاں آپ جارہے ہیں وہاں40 ہزار درہم بھی کیش ہوں تو پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…