اپریل سے پی ٹی آئی کے کسی رکن قومی اسمبلی نے تنخواہ نہیں لی، پتہ کروائیں گے کہ کہیں ہماری تنخواہیں یہ خود تو نہیں کھا گئے، فواد چوہدری کی وصاحت

15  دسمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر معاملہ آیا جس میں حکومت کی طرف سے غلط بیانی کی گئی پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دے چکے ہیں اور تنخواہیں بھی لے رہے ہیں ، ہم اپریل کے بعد سے تنخواہیں نہیں لے رہے ہیں، میں نے شاہ محمود قریشی سے کہا ہے کہ اسے چیک کرا لیں

کہیں یہ ہماری تنخواہیں نکال کر خود کھا گئے ہوں یا ان سے بیرونی دورے کر رہے ہوں ۔ ہم تو استعفے دے چکے ہیں لیکن بڑی بد قسمتی ہے کہ ادارے خصوصاًالیکشن کمیشن نے کچھ استعفے مان لئے اور کچھ نہیں مانے ، ہم تمام نشستوں سے استعفے دے چکے ہیں ،ہم جب دوبارہ ایوان میں اجتماعی استعفے دینے جارہے تو انہیں معلوم ہو گیا تو انہوں نے اجلاس ملتوی کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ اسمبلیاں تو تحلیل ہونی ہے اور عمران خان نے 17دسمبر کو اس کا اعلان کر دیا ہے ، تاریخ 17دسمبربھی ہو سکتی ہے 23دسمبر بھی ہو سکتی ہے ، اس کے بعد ملک کے 70فیصد حصہ انتخابات کی طرف جائے گا ۔ہماری ابھی بھی کوشش ہے کہ نیشنل فریم ورک کے تحت عام انتخابات کی طرف بڑھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج لارج سکیل مینو فیکچررنگ سال بہ سال تین فیصد پر آ گئی ہے، معیشت کے حالات کی وجہ سے ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں جن میں دو لاکھ ڈاکٹرز ،انجینئر اورآئی ٹی ماہرین ہے ، اس طرح تو برین ڈرین ہو جائے گا۔ ملک کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے سوائے عام انتخابات کی طرف جایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو بھی کہا ہے اورمقتدر حلقوں کو بھی اپیل کی ہے ،متعلقہ حلقوں سے اپیل ہے کہ ملک کو انتخابات کی طرف لے جایا جائے۔ سیاست میں جب مداخلت ختم ہو گی تب بھی پتہ چل جائے گا جو ہو رہی ہے اس کا بھی پتہ ہے جو نہیں ہو رہی اس کا بھی پتہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج میںنئی لیڈر شپ آئی ہے ہمیں اور پاکستان کو ان سے بڑی امیدیں ہیں کہ پاکستان کو استحکام کی طرف لے جایاجائے گا۔انہوںنے گورنر پنجاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہا نہوں نے تو شاید میٹرک میں اپنا سبجیکٹ نہیں پڑھاہوگا تو آئین کہاں پڑھا ہوگا، آئین کا آرٹیکل 112واضح ہے جب وزیر اعلیٰ سمری بھجوا دیتا ہے تو گورنر زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے روک سکتے ہیں ،

اڑتالیس گھنٹے بعد اسمبلی ٹوٹ جائے گی ، اگر اعتماد کا کہہ دیں گے تو ہم مطلوبہ ووٹ پیش کر دیں،آجاعتماد کے ووٹ کہہ دیںہمارے 186ووٹ پورے ہیں،گورنر کا حال پرائی شادی میں عبد اللہ دیوانہ جیسا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک قدم آگے گیا ہے اور اعلیٰ عدالتوں میں اپیل فائل نہیں کی جارہی ہیں،سپریم کورٹ نے عوامی مفاد کے سوموٹو نوٹس لیا ہوا ہے ہم اس میں پارٹی بن رہے ہیں کہ مریم نواز،شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے کیسز سپریم کورٹ میں کھولیں ،

انہوں نے اتنی بڑی ڈکیتیاں ماری ہیں اس طرح تو یہ سارے پیسہ لے کر یوکے چلے جائیں گے جوبیس کروڑ عوام کی حق تلفی ہوئی ہے اس کا کون مداوا کرے گا ، ان کیسز کا فیصلہ اتنی تیزی سے ہی کرنا چاہیے جتنی تیزی سے عمران خان کی نا اہلی کی کیسز چل رہے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات کے انعقاد پر چالیس ارب روپے خرچ آتا ہے جبکہ کابینہ جس میں شہباز شریف اوربلاول زرداری دس سے بارہ ارب روپے دوروں پر خرچ ہو چکے ہیں ،پورے ملک کے انتخاب کے لئے صرف چالیس ارب روپے خرچ کرنے ہیں، بلاول بھٹو ایک ارب 75کرور کا سفر کر چکے ہیں جبکہ سفارتخانوں میں دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں، بے شرم حکومت سے جان چھڑانے کے لئے چالیس ارب تو مونگ پھلی کا دانہ ہے اور یہ صدقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) والے اتحادی ہیں اوراس کو بہت فائدہ ہونے والا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…