داسو پن بجلی منصوبے کی تعمیر میں حائل ایک اور رکاوٹ دور سول انتظامیہ اور متحدہ کوہستان جرگہ کے درمیان معاہدہ طے

13  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی)داسو پن بجلی منصوبے کی تعمیر میں حائل ایک اور رکاوٹ دور کرلی گئی ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاملے پر واپڈا، سول انتظامیہ اور کوہستان کے تینوں اضلاع کے عمائدین پر مشتمل متحدہ کوہستان جرگہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت واپڈا اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کوہستان میں مزید ترقیاتی اسکیمیں عمل میں لائے گا۔واپڈا ترجمان کے مطابق مقامی عمائدین یقینی بنائیں گے کہ ترسیلی لائن کی تعمیر میں رکاوٹ نہ آئے، واپڈا کوہستان کے تینوں اضلاع میں چھوٹے پن بجلی منصوبے، اسکول اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر تعمیر کرے گا۔ترجمان کے مطابق درجہ چہارم کی ملازمتوں پرمقامی افراد بھرتی ہوں گے، دیگر ملازمتوں میں بھی مقامی افراد کوترجیح دی جائے گی۔واپڈا ترجمان نے مزید کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…