اپنی نوکری میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دے دیں،جسٹس کے کے آغا اور آئی جی سندھ کے درمیان اعظم سواتی کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ

12  دسمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت بینچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مجھ پر آپ کو بھروسہ نہیں تو میں کیا کہوں؟ عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اپنی نوکری میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دے دیں۔سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات کے خلاف عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے موقف دیا کہ درخواست آج ہی دائر کی گئی ہے۔ ہمیں مہلت دی جائے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہکوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تیاری کرلیں۔ دوران سماعت بینچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مجھ پر آپ کو بھروسہ نہیں تو میں کیا کہوں؟ عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنی جاب میں انٹرسٹڈ نہیں تو ریزائن کردیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ میں کیوں استعفیٰ دوں؟ ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں عدالت سے بھی احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو مداخلت کرنے سے روک دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ آپ خاموش رہیں مجھے بات کرنے دیں۔ آجی سندھ نے کہا کہ میں آئی جی ہوں ایس ایچ او نہیں آپ کو بھی ہماری عزت کرنی چاہئے۔ میں پورے صوبے کی پولیس کا سربراہ ہوں۔ پراسیکیورٹر جنرل نے کہا کہ میں آئی جی کی طرف سے معافی مانگتا ہوں۔ عدالت نے پراسیکیورٹر سے مکالمے میں کہا کہ بتائیں ایک ہی واقعہ کی اتنی ایف آرز کیسے کٹی؟ عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی تمام ایس ایس پیز کو بلوالیں جہاں جہاں مقدمات درج ہوئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام ایف آئی آرز کی انگلش ٹرانسلیشن لے کر آئیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تمام ایف آئی آرز لے کر آئیں۔ انوسٹی گیشن بہت ہی خراب ہے۔ پولیس ہاتھ کھڑے کر لے گی تو عام شہری کیا کرے گی۔

اگر اعظم سواتی گرفتار ہے تو بھلے سے اسلام آباد لے جایا جائے۔ اعظم سواتی کی کسٹڈی رکھنی ہے تو اسلام آباد میں رکھی جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو اسلام آباد ایف آئی آر کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کیا سندھ میں ہونے والی ایف آئی آرز اور اسلام آباد ایف آئی آر میں فرق ہے؟ آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ جائزہ لیں اور رپورٹ دیں، عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…