مرشد رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، بشریٰ بی بی کی آڈیو سامنے آنے پرحنا پرویز بٹ کی عمران خان پرشدید تنقید

8  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)آڈیو لیکس سامنے آنے کے کئی ہفتوں کے بعد ایک اور کلپ منظر عام پر آگیا جس میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سابق وزیر اعظم کے پاس موجود گھڑیوں کی فروخت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

21 سیکنڈ پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کو گھڑیوں کے بارے میں بات چیت کرتے سنا جاسکتا ہے۔آڈیو کے آغاز میں بشریٰ بی بی نے مبینہ طور پر زلفی بخاری کو بتایا کہ عمران خان کی چند گھڑیاں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ گھڑیاں آپ کو دے دوں تاکہ آپ انہیں فروخت کردیں، یہ گھڑیاں ان کے زیر استعمال نہیں ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ انہیں فروخت کر دیا جائے۔مبینہ آڈیو میں بات چیت کا اختتام کرتے ہوئے زلفی بخاری کہتے ہیں کہ جی بالکل مرشد، میں یہ کروں گا۔سابق وزیر زلفی بخاری یا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال معاملے پر رد عمل سامنے نہیں آیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ پر وزیر اعظم ہاؤس میں گھڑیوں کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے ایمان دار عمران خان کی کہانی جن کی بیگم صاحبہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گھڑیوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے نیازی صاحب کو پکا گھڑی چور ثابت کر دیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہاہے کہ مرشد رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور بشریٰ بی بی کی آڈیو نے عمران خان کے گھڑی چور ہونے پر مہر ثبت لگا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…