یواے ای سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کیلئے پاکستان نے ڈرافٹ بھیج دیا

8  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے یواے ای حکومت کو موگیس کی درآمد کےلئے تحریری طور پر انٹر گورنمنٹ ڈرافٹ ارسال کیا ہے تاکہ باضابطہ طورپر ابوظہبی سے مذاکرات شروع کئے جاسکے۔ ابوظہبی سے سرکاری طور پر منظوری کے بعد دونوں حکومتوں کے اداروں پاکستان اسٹیٹ آئل اور

ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے درمیان 15 لاکھ ٹن موٹر اسپرٹ درآمد کرنے کے کارروائی شروع ہوجائے گی۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی خبر کے مطابق وزارت توانائی کے سینئر افسر نے بتایا کہ ’’جی ہم نے ابوظہبی کو تحریری طور پر لکھا ہے کہ وہ اس پر باضابطہ منظوری دے ایک مرتبہ منظوری ہوگئی تو دونوں ممالک کے ادارے اس پر مذاکرات اور کارروائی شروع کردیں گے جس کے تحت 30 گارگو سالانہ د رآمد ہوسکیں گے۔ اور یہ ڈیل پانچ سے آٹھ سال تک لاگو ہوگی۔ گزشتہ ماہ کے شروع میں دونوں ممالک کے درمیان بات ہوئی تھی جس کے تحت موٹر اسپرٹ اور جیٹ پٹرول منگوایا جاسکے گا۔ اس معاہدے اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے بعد پاکستان میں وافر مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودگی ہوگی۔ جی ٹی جی کی اس ڈیل کے بعد پاکستان کو مالی طور پر آسانیاں ہوسکیں گی۔ پاکستان 15جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی درامدات یقینی طور پر کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…