پنجاب کے عوام کو 23نئے سرکاری ہسپتالوں کاتحفہ

8  دسمبر‬‮  2022

لاہور (آئی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت نشترمیڈیکل یونیورسٹی کا 12واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرراناالطاف،فیکلٹی ممبران اورسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹرار نشترمیڈیکل یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے 11ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈکیٹ اجلاس کے دوران پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کورسزکی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں دوسالہ لیول فورپروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں ایم ڈی/ایم ایس لیول تھری پروگرامزشروع کرنے کی منظوری کے علاوہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں ایم فل پروگرامزشروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ2022-23کی منظوری دی گئی اور نشترہسپتال ملتان ودیگرملحقہ ہسپتالوں کیلئے سال 2022-23کی ادویات کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج و معالجہ اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ ملتان ڈویژن کے عو ام کیلئے نشترٹوصحت کے شعبہ میں بہت بڑاتحفہ ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔ہماری حکومت صوبہ کی عوام کو 23نئے سرکاری ہسپتالوں کاتحفہ دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…