عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر پارٹی کس کا انتخاب کرے؟جانتے ہیں ایم کیو ایم کے رابطے پر جنرل باجوہ نے کیا جواب دیا؟

8  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کے آغاز میں، ایم کیو ایم نے بھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ سے رابطہ کیا تھا اور ان سے یہ رہنمائی چاہی تھی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کی صورت میں پارٹی کو سیاسی لحاظ سے کس کا انتخاب کرنا ہے۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے جنرل باجوہ سے رابطہ کرکے ان سے رہنمائی طلب کی تھی لیکن انہوں نے جواب دیا کہ اس بات کا فیصلہ آپ خود کریں کہ ایم کیو ایم اور اس کی سیاست کو کیا موزوں لگتا ہے۔حال ہی میں ق لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ا نکے بیٹے مونس الٰہی نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق آرمی چیف سے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر رابطہ کیا تھا اور انہیں بتایا گیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔سابق آرمی چیف کی جانب سے ق لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے کیے گئے دعوے کے بارے میں کوئی تردید جاری نہیں کی گئی حالانکہ ان کے کچھ قریبی ذرائع نے حال ہی میں کہا تھا کہ مونس الٰہی نے جو کچھ کہا تھا وہ اس معاملے کے سیاق و سباق سے ہٹ کر کی گئی تشریح ہے جس پر مباحثہ ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…