کوئلہ خرید کر سستی اور مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ

5  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (آ ن لائن)کوئلہ خرید کر سستی اور مختلف ذرائع سے بجلی کیی پیداوا بڑھانے کا منصوبہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کوئلے کی افغانستان اور دیگر ممالک سے خریداری پر گائیڈ لائنز کے حوالے سے سماعت مکمل کر لی، منظور شدہ گائیڈ لائنز پر آئی پی پی پیز کے خدشات اور تجاویز اتھارٹی کی جانب سے لے لی گئیں۔

چئیر مین نیپرا توصیف ایف فاروقی کی صدارت میں افغانستان اور دیگر ممالک سے کوئلے کی خریداری پر گائیڈ لائنز تجاویز کے حوالے سے سماعت ہوئی،نیپرا کے مطابق سماعت کا مقصد منظور شدہ گائیڈ لائنز میں اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنا اوراسٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کرنا تھا،نیپرا اتھارٹی کے مطابق تجاویز سے آن سپاٹ کوئلے کی خریداری کو بہتر اور کوئلے کی خریداری کے حوالے سے مزید مسابقت پیدا کی جائے گی،دوران سماعت اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات اور تجاویز کو نوٹ کیاتجاویز اور تحفظات کے مطابق جلد از جلد گائیڈ لائینز پر مزید کام کیا جائے گا جس کا مقصدکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لئے مختلف ذرائع سے خریداری شروع کرنا اور سستی بجلی کی پیداوار کوجلد از جلد یقینی بنایا جانے کیلئے اقدامات ہونگے دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس میں کہا کہ کوئلے کی فراہمی میں مسابقت بڑھانے کے لئے نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،وزیراعظم کو کول پاور پرچیزنگ اتھارٹی کی تجویز دی ہے جس کیلئے کول سپلائرز کے لئے پری کوالیفکیشن کی شرط رکھنے کی تجویز ہے توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سیکٹر میں تو ہر چیز مشکل ہے ہمارے گورنمنٹ سیکٹرز کا جو حال ہے وہ ہمیں پتا ہے تاہم بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…