وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑی خوشخبری

2  دسمبر‬‮  2022

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے پنجاب کی تمام کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ اس ضمن میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور مالکانہ حقوق دینے کے لئے

بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کرلی ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے لیگل فریم ورک کے تحت فی الفوراقدامات کیے جائیں اورکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امورجلد طے کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں میں 10مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔مالکانہ حقوق دینے کی سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔کچی آبادیوں میں رہنے والے مکینوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کچی آبادیوں کی تفصیلات جلد ازجلد وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔کچی آبادیوں میں مقیم اصل حقداروں کو ان کا حق لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ کچی آبادیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان بھی تیار کیا جائے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی کچی آبادیزپنجاب نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ڈی جی کچی آبادیز پنجاب اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی مشیر سردار ایاز خان نیازی، کمشنر ملتان ڈویژن او رڈپٹی کمشنر خانیوال نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…