پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال یاسمین راشد پولیس وین میں پہنچیں

27  ‬‮نومبر‬‮  2022

راولپنڈی ٗ اسلام آباد (این این آئی ٗآئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جلسے میں پولیس وین میں پہنچیں۔یاسمین راشد نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی میں یہاں پہنچیں۔

گھٹنوں میں خرابی کے باعث پولیس وین سے لفٹ لی۔شیریں مزاری کو بھی پنڈال تک پہنچانے کیلئے پولیس کی گاڑی پیش کی گئی اور پنڈال تک پہنچایا گیا۔ جلسے میں پنجاب کے سینیٹری ورکرز بھی بھرپور طور پر شریک ہوئے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد نہ جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مختلف سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینگے اور وہ اسلام آباد کی طرف نہیں جا رہے ۔ اس اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے مختلف شاہرائوں کو بند کرنے کے لئے لگائے گئے کینٹینرز کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسے کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد کو جڑواں شہر سے ملانے والی مختلف سڑکوں کو کینیٹرز لگا کر سیل کر دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…