فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ

21  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔سابق وزیر نے کہا کہ ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے اور عمران خان کو نااہل کرواکے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں، وہ میرے لیڈرتھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جب بلائیں گے جاؤں گا۔سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بند گلی تک پہنچانے، انہیں نااہل کروانے اور قتل کی سازش کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو اس سے مستفید ہونے والے ہیں اور خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر میں نے اپنی پریس کانفرنس میں جن باتوں کا ذکر کیا تھا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی ان باتوں کی توثیق کی ہے کہ وہ معلومات سو فیصد درست تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ ایک سازشی قتل ہے، ارشد شریف کو قریبی رینج سے مارا گیا، ان کا آئی پیڈ اور موبائل فون نہیں ملے گا اور قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی اور یہ تمام باتیں سامنے آگئی ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی کرنے والی ٹیم تگڑی ہے کیونکہ ابھی تک جو کام کیا ہے وہ کافی زبردست ہے اور یہی امید ہے کہ مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا جو پاکستان میں ہوتے ہوئے پکڑ میں نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ میری طرف سے شواہد یا ثبوت پیش نہیں کیا گیا کیونکہ وہ اگلی پیشی کے لیے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اقبال کا اس قتل یا سازش میں کوئی ہاتھ نہیں مگر میں ان سے کہوں گا کہ وہ پاکستان آکر اس کیس میں مدد کریں۔

فیصل واڈا نے کہا کہ میری ارشد شریف کے ساتھ کافی گہری دوستی تھی اور ان کے یہاں سے جانے اور پھر آگے پہنچنے تک رابطہ میں رہے اور کافی باتیں بھی ہوئیں اور شاید اللہ نے مجھے اسی کام کے لیے چنا کیونکہ ہوا کے سامنے کھڑا ہونا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے پریس کانفرنس کی تو اس کو بہت رخ دیے گئے اور الگ الگ باتیں کی گئیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو بند گلی تک پہنچانے، انہیں نااہل کروانے اور قتل کی سازش کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو اس سے مستفید ہونے والے ہیں اور خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…