نئے آرمی چیف کی تعیناتی ایک سے دو دن میں ہوجائے گی، رانا ثنااللہ

18  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا اور فیصلہ پیپر پر آنا باقی ہے اور ایک سے دو دن میں فیصلہ ہوجائیگا۔ ایک انٹرویو میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل سے متعلق سوال پر کہا کہ اتنے حساس اور اہمیت کے حامل فیصلے پیپر پر لانے سے

پہلے ایک اتفاق رائے ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے میں مرکزی اختیار آئینی اور قانونی طور پر وزیراعظم کا ہے اور میرا تجزیہ ہے کہ اس پر اتفاق رائے کہہ لیں، وہ حاصل ہوچکا ہے اور یہ چیزیں پیپر پر آنا اور اس پر عمل ہونا ایک رسمی کارروائی رہ جاتی ہے۔اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ مشاورت سے مراد کسی کا اختیار نہیں ہوجاتا ہے، وہ کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں اور جو مختلف چوائسز ہیں، ان کے متعلق وہ معلومات لے سکتے ہیں لیکن بالآخر فیصلہ تو انہوں نے ہی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بارے میں جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا وہ وزیراعظم کریں گے جو ان کا آئینی اختیار ہے لیکن کسی مشورہ لینا اور بات کرنا یقینا آرمی کی قیادت اور سیاسی طور پر اپنے اتحادیوں اور دوسرے لوگوں سے بھی بات کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات تو نہیں ہے لیکن ایسے فیصلے جو بہت ہی اہمیت کے حامل ہوں وہ پیپر پر لانے سے پہلے اتفاق رائے ضروری ہوتی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاسی طور پر اور حکومت میں ہوتے ہوئے میرا ذاتی خیال ہے کہ وزیراعظم یہ عمل کرچکے ہیں، آن پیپر آج آجائے، کل آجائے یا آنے والے دو دنوں میں آجائے، اس میں کوئی دیر نہیں ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق وزیراعظم نے خود مشاورت کی ہے اور اسحق ڈار سے جہاں کہیں ضرورت تھی وہ ان سے حاصل کی ہے۔

وزیراعظم کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ صاحب فراش ہیں لیکن اس کے باوجود فاصلے سے اور ٹیلی فون سے ہر کسی سے بات کرسکتے ہیں۔اتحادیوں کے اتفاق سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کہ وزیراعظم کے فیصلے کا اعلان ہونے سے پہلے اس پر کسی قسم کا اندازہ یا تجزیہ کیا جاسکے اور ایک ادھ دن کی بات ہے

اس لیے ایسے سوالات نہ کریں کہ جس سے خوامخواہ بات چلے کے فلاں ہوسکتا ہے، بہت اہمیت کا معاملہ ہے اور میرا نہیں خیال کہ کوئی زیادہ وقت رہ گیا ہے بلکہ وقت آن پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال اور میری رائے ہے کہ اس معاملے میں ایک ادھ دن سے زیادہ تاخیر مناسب نہیں ہوگی باقی وزیراعظم کی رائے حتمی ہوگی لیکن میرا خیال ہے کہ ایک دو دنوں میں یہ فیصلہ آپ کے سامنے آجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ فیصلے سے مراد چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ہے۔عمران خان کے الزامات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کو کسی عزت کا خیال اور احساس نہیں ہے، نواز شریف نے کسی کو آرمی چیف تعینات کیا ہے تو بعد میں ہمارا دعویٰ ہے کہ نواز شریف نے کسی آرمی چیف سے یہ باتیں نہیں کیں جو یہ منسوب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تمہیں اس بات کی تسلی ہے تو پھر خواہ مخوا ایک عمل کو سبوتاژ کرنے اور ایک آنے والے آدمی کو مشکلات کھڑی کرنے اور دوسروں کے لیے بے عزتی پیدا کرنے کے لیے ایسی بات کیے جارہے ہو۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…