میں کیوں وعدہ معاف گواہ بنوں بھائی، کسی کے باپ کا نہیں کھاتا، عمران خان کو اچھے سے جانتا ہوں وہ بدنیت اور بے ایمان نہیں ہے، فیصل واوڈا

17  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز خوردبرد کا معاملہ پر فیصل واڈا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ بھی دیدیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فیصل واڈا سے سوالات کے تحریری جوبات مانگ لیے،

فیصل واڈا کو تحریری جوابات جمع کرانے کے لیے کچھ روز کی مہلت دے دی گئی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واڈا کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔فیصل ووڈا نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے گرد سازشی کیڑے پھر رہے ہیں،میں نہ وعدہ معاف گواہ بنا تھا نہ کبھی بنوں گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے لوگوں پہ بے جا بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی بی بھی اس وقت وہی رپورٹ کرتی تھی جو شہزاد اکبر کہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جب ارشد شریف کا قتل ہوا تو جھوٹی کہانی سامنے آئی میں نے تب بھی کہا تھا یہ پلان کیا گیا ہے پاکستان میں پلان ہوا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں لندن سے فنڈز معاملے پر مجھے بلایا گیا، اس سارے معاملے پر کابینہ میں میں نے اور شیریں مزاری نے سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں فواد نے بھی سوال کیا تھا، اس معاملے پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے بریفنگ دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ملک کے سر پر رکھ کر یہ سائن کروایا گیا، مجھے پوچھیں کہ اعظم خان پیسے کے لین دین میں شامل نہیں، یہ غلط کام بلاوجہ کابینہ سے کروایا گیا تھا، میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خزانے کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا،عمران خان کو شہزاد اکبر کے بارے میں کہا تھا کہ یہ باہر چلا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کو اللہ نے عزت دی ہے،عمران خان کے ساتھ لوگوں کی محبت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے ساتھ لوگوں کی نفرت ہے،

اس مارچ سے کس کو فائدہ پہنچے گا،کون یہ مقاصد حاصل کروانا چاہ رہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ میں پی ڈی ایم سمیت کوئی پارٹی جوائن نہیں کر رہا،جب عوام خان صاحب کے ساتھ ہے تو اس مارچ کا کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15 سال میں میری خان صاحب سے جو باتیں ہوئیں وہ میرے دل میں ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہم کوئی غیر آئینی ڈیمانڈ نہیں کر رہے تھے،اس وقت اچانک سے چیزیں خراب ہو جاتی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے خان صاحب کو کہا کہ آپ ڈائریکٹ بات کریں اور میں نے ان کی بات کی کوشش کروائی،مجھے کہا گیا کہ ابھی ہائی کمانڈ یہاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی وفا داری ثابت کر دی ہے،عمران خان جب بھی میرے سے سوال کرنا چاہیں گے میں موجود ہوں،خان صاحب کاروباری آدمی نہیں،عمران خان سے پیار کا رشتہ تھا اور رہے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کیوں وعدہ معاف گواہ بنوں بھائی، کسی کے باپ کا نہیں کھاتا، عمران خان کو اچھے سے جانتا ہوں وہ بدنیت اور بے ایمان نہیں ہے، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے منافق لوگوں پر اندھا بھروسہ کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…