شہبازشریف کو کرونا ،لندن میں موجود شریف فیملی کی نیندیں اڑ گئیں

15  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ،وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی دو روزسے طبیعت ناسازتھی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے وزیراعظم نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔مریم اورنگزیب نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم شہبازشریف کی

جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تیسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ،کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران بھی شہباز شریف کو کورونا ہوا تھا ،اس وقت شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تھے ،وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور سلیمان شہباز کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ لندن سے وطن واپسی کا سفر کرنے سے پہلے ہی وزیر اعظم کی طبیعت ناساز تھی،واپسی سے قبل انہوں نے اپنے صاحبزادے سلیمان، بڑے بھائی نواز شریف اور بھتیجی مریم نواز سے ملاقات کی تھی،احتیاطاً سب کو قرنطینہ کرنے اور ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی وزیر اعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی،دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان شاء اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جلد اس بیماری سے شفاء یاب ہونگے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…