‘سوکر اُٹھتا ہوں تو 3 گیندوں پر 13 اور 3 رنز یاد آتے ہیں شاداب خان کا محمد نواز سے متعلق اہم انکشاف

13  ‬‮نومبر‬‮  2022

میلبرن(این این آئی)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ساتھی کرکٹر محمد نواز سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ سوکر اْٹھتا ہوں تو 3 گیندوں پر 13 اور 3 رنز یاد آتے ہیں۔برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے پاکستان

کے ڈرامائی انداز میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے سمیت ساتھی کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا ذاتی خیال ہے کہ دونوں جیتے ہوئے میچز ہم ہارے تھے اور اتفاق سے نواز کا دونوں ہی میچز کے آخری لمحات میں اہم کردار رہا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ زمبابوے سے شکست کے بعد نواز میرے پاس آیا اور کہنے لگا میں ان دونوں میچز کو بھولنا چاہتا ہوں لیکن جب بھی سو کر اْٹھتا ہوں تو مجھے 3 گیندوں پر 13 رنز اور 3 گیندوں پر 3 رنز یاد آتے ہیں جس پر میں (نواز) کہتا ہوں یہ میں نے کیا کر دیا۔فائنل سے متعلق انٹرویو میں شاداب نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پْرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا۔شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے میچ جیتنے کی کوشش کی تھی، بچپن سے ہم بھی یہی سوچتے تھے کہ ورلڈ کپ نہ جیتیں مگر ہم بھارت کو شکست دیں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب نے 100 فیصد کارکردگی دکھائی مگر ہم اچھا اختتام نہ کر سکے لیکن ہم جانتے تھے کہ ہم بھارتی ٹیم سے بہتر ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…