پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی اور بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں، رمیز راجہ

12  ‬‮نومبر‬‮  2022

میلبرن (آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ زمیر راجا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی اور بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلز میں شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ

میں ٹرافی کی جنگ ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی فائنل میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی۔ان کا کہنا تھا ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا لیکن اب ہمارا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہے جس سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں۔زمیر راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے دو میچز میں شکست کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ ہم باہر ہو گئے لیکن 2009 کی چیمپئن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کر دیا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا دیکھیں ورلڈکپ میں دنیا کی کرکٹ کتنی پیچھے رہ گئی ہے اور پاکستان کتنا آگے چلا گیا ہے۔کسی بھی ٹیم کا نام لیے بغیر رمیز راجا کا کہنا تھا اس ورلڈکپ میں آپ کو نظر آئے گا کہ بلین ڈالر انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں اور ہم ان سے آگے نکل گئے ہیں، تو کوئی چیز تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا اس لیے آپ اسے انجوائے بھی کریں اور احترام بھی کریں۔تاہم بھارتی میڈیا پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کو بھارت پر طنز سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…