سوشل میڈیا کازیادہ استعمال شوہر نے بیوی کی جان لے لی

12  ‬‮نومبر‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں شوہر نے سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے پر بیوی کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع تروپور میں شوہر نے بیوی کو اپنی شال کی مدد سے گلا گھونٹ کر مار دیا۔رپورٹس کے مطابق 38 سالہ شوہر بیوی

کے ہر وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلز بنا کر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے کافی تنگ تھا۔خاتون ایک گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھی اور اسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ریلز پوسٹ کرنے کی عادت تھی۔ شوہر اور خاتون کے درمیان سوشل میڈیا پر ہر وقت ریلز پوسٹ کرنے کہ وجہ سے جھگڑا ہوتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادہ فالورز حاصل کرنے کے بعد خاتون اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے گھر چھوڑ کر چنئی چلی گئی تھی۔تاہم گزشتہ دنوں وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے گھر آئی اور تقریب میں شرکت کے بعد وہ دوبارہ چنئی جارہی تھی کہ شوہر نے اسے روکا اور دونوں کے درمیان ایک بار پھر جھگڑا ہوا۔رپورٹس کے مطابق شوہر اپنی بیوی کی سوشل میڈیا پر ریلز پوسٹ کرنے اور پھر اداکاری کرنے کے فیصلے سے تنگ تھا اس لیے اس نے غصے میں آکر شال کی مدد سے بیوی کا گلا گھونٹ کر اسے مار دیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔خاتون کی بیٹی کو ماں کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…