کم ازکم 160 رنز بنائے تو باؤلرز دفاع کرنا جانتے ہیں، شاہد آفریدی

11  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ فائنل تک کوالیفائی کرنا 90کے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ مشکل تھا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دیکھ کر مزہ آرہا ہے،

اس بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی 92 کے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ مشکل تھی۔ہمارے باؤلرزنے پورے ورلڈ کپ میں زبردست پرفارم کیا، فیلڈنگ میچ جتواتی ہے، اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں ناقص فیلڈنگ کی، جس کی وجہ سے وہ میچ بھی ہارا۔فائنل کے لئے پاکستان ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ فائنل میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنا چاہیے اور قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کم ازکم 160 رنز بنانے ہوں گے، تو ورلڈ چمپئن بننے کے زیادہ امکانات ہیں، پاکستان میں اتنا اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اور بولرز ایسے ٹوٹل کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں کرکٹ ہی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی ہے، قومی ٹیم اس ورلڈ کو یادگار بنائے اور دل سے خوف نکال کر کھیلے۔شاہد آفریدی بڑوں کو چاہیے کہ بچوں کو تعلیم اور کھیل فراہم کریں، میں ان جگہوں پر کام کرتا ہوں جہاں پر لوگ کم کام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…