رضوان اور بابر نے کیوی بالرز کا بھرکس نکال دیا پاکستان جیت کی جانب تیزی سے گامزن

9  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 153رنز کا ہدف دیدیا۔جواب میں پاکستان نے اب سے کچھ دیر قبل بغیر کسی نقصان کے 87 رنز بنا لیے ہیں اور 10 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹایا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارا اس میچ پر فوکس ہے، آخری تین میچز اچھے کھیلے، اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے۔بابر کا کہنا ہے کہ جیت کی وجہ سے بہت زیادہ پُراعتماد ہیں ، نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی بولرز اور بیٹر ز ہیں ۔سیمی فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…