سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کب پہنچیں گے؟تاریخ کااعلان کردیا گیا

8  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر21نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی،روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق شہباز حکومت کے قیام کے بعد سعودی ولی عہد پہلی اہم غیرملکی شخصیت ہوں گے جو سرکاری دورے پر آرہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں باہمی اقتصادی و ثقافتی تعاون و اشتراک کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جس کے دوران ان کی سعودی قیادت بشمول فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ اس موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کر لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…