عالمی بینک کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

7  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے 3 ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں معاونت بھی فراہم کرے گا،

اسی طرح یہ توانائی کی استعداد اور بچت کے پروگرام میں بھی مدد کرے گا، یہ صوبوں کو سولر پروجیکٹ کی تنصیب کے منصوبوں کو دی جانے والی مدد کے علاوہ ہوگا۔بیان کے مطابق عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد کی وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر سے ملاقات کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے خرم دستگیر نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں سخت اور مشکل فیصلے کیے ہیں حالانکہ یہ سیاسی طور پر کرنا مشکل تھا لیکن حکومت پْرعزم ہے کہ توانائی کے شعبے میں پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے، انہوں نے عالمی بینک کے کردار کو سراہا کہ انہوں نے مشکل دور میں کیے گئے سخت فیصلوں کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان کی معیشت اور توانائی کے شعبے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وفد کو سی اے ایس اے-1000 اور داسو پاور پروجیکٹ پر بھی بریفینگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…