نیدرلینڈز کے کرکٹر کو مین آف دی میچ پیش کرنے سے متعلق محمد حفیظ کی دلچسپ ٹوئٹ

6  ‬‮نومبر‬‮  2022

ایڈیلیڈ (این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیدرلینڈز کے بیٹر کولن ایکرمین کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پیش کرنے سے متعلق دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ کولن ایکرمین کو بحیثیت پاکستانی مداح مین آف دی میچ کا ایوارڈ خاص شکریہ کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقا جیسی مضبوظ حریف کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ایسے میں بطور پاکستانی سفیر آسٹریلیا میں موجود محمد حفیظ نے کولن ایکرمین کو 26 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کولن ایکرمین کو بحیثیت پاکستانی مداح مین آف دی میچ کا ایوارڈ خاص شکریہ کے ساتھ پیش کر رہا ہوں’۔خیال رہے کہ نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کر پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔پاکستان نے اگر بنگلادیش کو شکست دے دی تو قومی ٹیم سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ بھارت پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…