وزیر اعظم نے عمران خان کو پتھر دل انسان قرار دیدیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو پتھر دل انسان قرار دیتے ہوئے انتہائی قریبی دوستوں سے بے رخی کے واقعات بھی سنائے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ طلعت محمود جن کا نک نیم ٹومو ہے نواز شرف کے کلاس فیلو جبکہ عمران نیازی کے جگری یار تھے،یہ جم خانے میں اکٹھے کرکٹ کھیلتے تھے،

وہ پنجاب میں کوآپریٹو بینک کے چیئرمین لگ گئے تو عمران نیاز ان سے ناراض ہوئے کیوں اس عہدے پر لگے ہو،نواز شرف کی حکومت آئی تو وہ زرعی ترقیاتی بینک کے چیئرمین لگ گئے تو عمران نیازی پر پھرناراض ہوئے، طلعت محمود کو کینسر ہو گیا ، ان کے خلاف عمران نیازی نے نیب میں کیس بنوا دیا او رنام ای سی ایل پر رکھاہوا تھا، دوستوں نے طلعت محمود سے کہا کہ عمران نیازی سے کہیں آپ کا نام ای سی ایل سے ہٹائے جس پر انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہوں گا۔جب ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کا مسئلہ سنجیدہ ہو گیا ہے آپ علاج کے لئے باہر جائیں ورنہ یہ پھیل جائے گا ۔اس پر طلعت محمود نے عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ ان کا نام ای سی ایل سے ہٹائیں تاکہ وہ علاج کیلئے باہر جائیںلیکن اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔ جس دن ان کی موت ہوئی اس دن ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔بچپن کا دوست اللہ کو پیارا ہو گیا اس سے بڑی منافقت اور کیا ہو سکتی ہے ،اس سے بڑی پتھر دلی اور کیا ہو سکتی ہے ، یہ جو میں بتا رہا ہوں یہ میرے ذاتی معلومات ہیں۔شہباز شریف نے مزید بتایا کہ علیم خان نے اربوں روپے عمران خان کی سیاست پر لگا دئیے جلا دئیے ،عمران نیازی کو بھنک پڑی کہ علیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں تو عمران نیازی نے نیب کو کہا کہ خراب کرو ، یہ شنید ہے ، ایک دن وہ نیب میں پیشی پر گئے بٹھا لیا گیا تو وہ بڑے پریشان ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان نیب عدالت میں گئے تو عمران نیازی نے شہزاد اکبر کو فون کیا کہ علیم خان بغیر ہتھکڑی کے کیوں جارہا ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ منتخب ممبر کو ہتھکڑی نہیں لگ سکتی ، یہ محسن کش شخص ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نعیم الحق ان کی پارٹی کے بانی رکن تھے ، ان کا کراچی میں انتقال ہوا تو ان کے نمازجنازہ میںنہیں گئے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…