جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی اوپننگ جوڑی تبدیل ہونے کا امکان

3  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں  اب سے کچھ دیر بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی اور میچ جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امید باقی رہے گی تاہم اس کا دارومدار بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے میچ میں اپ سیٹ پر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے اور فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلینگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ محمد حارث بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کے لیے آسکتے ہیں، محمد رضوان بھی پلینگ الیوں میں شامل ہوں گے تاہم وہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد حارث کو آج ہی پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی منظوری دی ہے۔یاد رہے نیوزی لینڈ سیریز کےبعد قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا پچھلے دو سالوں سے یہ جوڑی ٹاپ پر کھیل رہی ہے، اس کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور اب ورلڈ کپ سے کچھ دن پہلے ایسی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…