سلمان رشدی کے سرکی قیمت مقرر کرنے پر ایرانی ادارہ امریکی پابندیوں کی زد میں آگیا

29  اکتوبر‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے ایران کی خرداد فاونڈیشن پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ایرانی ادارے پر پابندی شاتم رسول سلمان رشدی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کے خلاف خرداد فاونڈیشن کے مقرر کیے گئے انعام کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ ایران کے اس ادارے پر لگائی گئی

پابندی کی وجہ یہ بنی ہے کہ اس ادارے نے کئی سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کئی ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔یہ امریکی اقدام سلمان رشدی پر حالیہ ماہ اگست میں کیے گئے ایک قاتلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں شاتم رسول اپنی ایک آنکھ کی بینائی محروم اور ایک بازو کو حرکت دینے سے معذور ہو چکاایرانی ادارے خرداد فاونڈیشن نے 1989 میں سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کی تھی جب وہ اپنے ملک بھارت میں رہتا تھا اور اس نے اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیوں پر مبنی کتاب لکھی تھی۔ بعد ازاں سلمان رشدی کو لندن میں پناہ دے دی گئی ۔ وہ اب لندن اور امریکہ میں ہی رکا ہو ا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں خرداد فاونڈیشن کو بطور خاص دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ماہ اگست میں ایک لبنانی نژاد امریکی مسلمان کے چاقو حملے کی زد میں آنے والا سلمان رشدی ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ کیونکہ حملے کے دوران اس کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…