مارچ کی آنچ۔۔۔جھلستا پاکستان عمران خان پاکستان کی بربادی کی داستان لکھ رہے ہیں، بھارتی میڈیا

29  اکتوبر‬‮  2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے بیانیے اور لانگ مارچ پر بھارت میں جشن کا سماں ہے،روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی شائع خبر کے مطابق بھارتی میڈیا عمران خان کو پرائم ٹائم دے رہا ہے ،بھارتی تجزیہ نگار اور اینکرز عمران خان کےبیان کا خیرمقدم کررہے ہیں.بھارتی میڈیا میں بھرپور کوریج کی وجہ عمران خان کا آئی ایس آئی کےخلاف بیان ہے۔

انڈیا کہہ رہا ہے بھارت کو پاکستان کیخلاف کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں،عسکری حکام کی پریس کانفرنس کے بعدعمران خان کے حق اور فوج کے خلاف بھارتی میڈیا پرمتعدد ٹاک شوز کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے.لانگ مارچ بھارتی میڈیا کے لیے پرجوش ایونٹ بن چکا ہے،جیسے ہی عمران خان نے فوج اور ڈی جی آئی ایس آئی کے متعلق تقریر شروع کی ، انڈیا کے تمام چینلز نے عمران خان کی تقریر کو لائیو دکھانا شروع کر دیا۔عمران خان کے ’’غلام پاکستان‘‘ پکارنے پر بھی بھارتی میڈیا میں جشن ہے۔بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ جو انڈیا کا مقصد اور ٹارگٹ ہے کہ آئی ایس آئی کو نقصان پہنچانا، وہ کام بہت خوبی سے عمران خان انجام دے رہا ہے، بھارتی عوام عمران خان کو اپنا ہیرو سمجھ رہے ہیں کہ وہ فوج کے خلاف بغاوت کر چکا ہے۔بھارتی چینل اے بی پی نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ویڈیو لنک کےذریعے لیاہواتھااینکر نےفیاض الحسن چوہان کو کہاعمران نیازی ہمارے ڈیئر موسٹ ہوگئے کیونکہ انڈیا چاہتا ہے کہ ISI ایکسپوز ہو اور یہ کام ہمارے لیے عمران نیازی کررہے ہیں۔

اینکر کے الفاظ’’ خواہش نہیں ،یہ ہمارا مقصد ہےکہ ISI کو ایکسپوز کرنا ہے،اب وہ آپ کر رہے ہیں تو تھینک یو سو مچ۔آپ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ایکسپوز کرنا ہے وہ ہم نہیں کر رہے ہیں ،میرے لئے تو وہ(نیازی) ڈیئر موسٹ ہوگئے اس لئے کہ انہوں نے ISI کے پول کھولنےکا ارادہ کر لیا، اس لئے ہمیں وہ پسند آئیں گے۔

اس پر ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ عمران تو عمران ، پورے انڈیا میں چوہان کی بھی جے جے کار ہو گئی۔انڈین میجرگورو کی ایک ویڈیو وائر ل ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو دس سال وزیراعظم بنواؤ تاکہ ہمارابھلا ہو، ہمارا خواب پورا ہو، پاکستان کے ٹکڑے ہوں ان کے الفاط یہ تھے’’ جو کہتے ہیں نا انڈیا میں کہ پاکستان کے چار ٹکڑے ہوں گے۔

اِس (عمران خان) نے بغیر ٹکڑے کیے پاکستان کے دل کے ٹکڑے کر دئیے ہیں،ہم تو کہتے ہیں پلیز عمران خان کو واپس پرائم منسٹر بنائیں کم از کم دس سال کےلئے۔اگر عمران خان دس سال کیلئے وزیر اعظم بن جاتا ہے توہمارا کام ہو جائیگا۔ نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہر انت کے لیے مولاجٹ ہے۔

اس سے پہلے بھی میجر گورو نے کہا تھا کہ عمران خان ہمارا کام کررہا ہے،بغیر گولی چلائے بھارت کا مقصد پورا ہورہا ہے،عمران خان کے حامی پاک فوج کو پاکستان کے اندر گالی دے رہے ہیں۔ہندوستان ہزار کروڑ روپے خرچ کرلیتا، یہ نہیں کرواسکتا تھا،ہماری ایجنسیاں اور فوج نہیں کرسکتی تھی، عمران خان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے کہ پاکستانی فوج کی کریڈبیلٹی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ژی نیو ز عمران خان کے لانگ مارچ کو ان سرخیوں کے ساتھ کوریج دے رہا ہے،’’ مفلس پاکستان کی بربادی کی داستان، تباہی کی عبارت لکھ رہے ہیں عمران، مارچ کی آنچ ،جھلستا پاکستان۔ژی نیوز نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں وزیر اعظم کی اپنی کرسی کھو چکے عمران خان دن رات اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ انہیں اپنی کرسی کیسے واپس ملے گی؟

ایک طرف اعظم سواتی پرچی لیے بھارتی چینل پر لائیو تھے اور افواج کے خلاف بیان دے رہے تھے اور دوسری جانب عمران خان لائیو تھے جب وہ آئی ایس آئی کے خلاف بیان دے رہے تھے انڈین میڈیا نے اس کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ عمران خان نے جمعہ کو ایک بار پھر یوکرین جنگ کے دوران مغربی دباؤ کے باوجود اپنی آزاد خارجہ پالیسی اور نئی دہلی کی طرف سے اپنے قومی مفادات کے مطابق روسی تیل کی خریداری پر ہندوستان کی تعریف کی۔

اس قوم کے فیصلے قوم کے اندر ہونے چاہئیں، اگر روس سستا تیل دے رہا ہے اور اگر میرے پاس اپنے ہم وطنوں کو بچانے کا انتخاب ہے تو کوئی ہم سے پوچھے، کوئی ہمیں بتانے کے قابل نہ ہو، بھارت روس سے تیل لے سکتا ہے لیکن غلام پاکستانیوں کو اجازت نہیں۔سوشل میڈیا پر عمران خان کے بیان اور بھارتی کوریج پر پاکستانی حیران ہیں ایک صارف نے لکھا انڈیا شاید 71 کی جنگ جیتنے کے بعد بھی اتنا خوش نہیں ہوا ہو گا جتنا جشن آج ڈی جی آئی ایس آئی کی توہین پر ناچ رہا ہے۔

ایک وقت تھا جب انڈیا شیخ مجیب الرحمٰن کو سپورٹ کر رہے تھےآج انڈیا عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیںلیکن یاد رکھنا یہ 1971 نہیں 2022 ہےایک صارف نے شعر ٹویٹ کیا۔۔۔تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے،ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہئے۔ایک صارف نے لکھااپنی ہی فوج پر تنقید کرنے سے صرف انڈیا ہی خوش ہو سکتا ہے۔ایک نے ٹویٹ کیا کہ اس وقت ہندوستان میں رقص عروج پر ہے خوشیاں منائی جارہی ہیں بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں کیونکہ جو کام انڈیا نہ کر سکا وہ عمران خان کر رہا ہے ان کے لیے۔جو کام آج تک انڈیا کا کوئی جرنیل ، سیاست دان ، پنڈت یا حکمران نہیں کر سکا وہ کام عمران کررہاہے۔ ایک صارف نے لکھا’’یوتھیوں کو ڈھیر ساری مبارک ھو،آج عمران خان اور انڈیا پاکستان کے خلاف ایک پیج پرہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…