عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک

22  اکتوبر‬‮  2022

صادق آباد، اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ناہلی کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج میں ایک دلہا بھی شریک ہوا ،دلہے نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں ابھی

میری مجبوری ہے شادی ضروری ہے۔دلہے کی درخواست پر پولیس نے بارات کو راستہ کلیئر کروادیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے باراتیوں کو جانے کیلئے راستہ دے دیا، دلہا پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتا ہوا بارات لے کر روانہ ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف(این این آئی)کے رہنما مراد سعید نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو عمران خان کے خلاف فیصلے کرنے کے لیے دھمکایا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سید نے کہا کہ کچھ دن پہلے ممبر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیغام پہنچایا کہ ان پر عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے دبا ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے عمران خان کے خلاف فیصلہ کرنے سے منع کیا جبکہ ایک نے ان کے خلاف فیصلہ دینے کا کہا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نا اہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…