عمران خان کی جب تک زندگی ہے اب وہ گھڑی چور کے ٹریڈ مارک کیساتھ زندہ رہیں گے‘ عظمیٰ بخاری

22  اکتوبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جب تک زندگی ہے اب وہ گھڑی چور کے ٹریڈ مارک کے ساتھ زندہ رہیں گے ،فیصلے میں عمران خان کے لئے سافٹ کارنر رکھا گیا ،ابھی الیکشن کمیشن نے

ٹرائل کورٹ میں جانا ہے ،تین سال سزا اورپارٹی قیادت رکھنے کے اختیار کابھی فیصلہ ہونا ہے،ابھی تو عمران خان کو فارن فنڈنگ کاجواب دینا ہے ، ثاقب نثار کی مہربانی سے عمران خان صادق اور امین بنے ،جھوٹے صادق اورامین کے چہرے سے پرتیں اتر رہی ہیں تو نیچے سے بھیانک گھنائونا اور فتنہ چہرہ سامنے آرہا ہے ،عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا ،یہ گارنٹیوں کے چکر میں ہے لیکن یہ نہیںملے گی ،اس کے بغیر طوطا فال نہیں نکل رہی ،ان تلوں میںتیل نہیں ، دو چار نکلیں گے تو حکیم ثنا اللہ ان کا اچھی طرح علاج کر لیں گے ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحفے ملنا ، تحفوں کو مرضی کے مطابق استعمال کرنا بالکل ایک روایت ہوتی ہے لیکن تحفوں کو فروخت کر دینا کسی نے سنانہ دیکھا نہ پڑھا،قوم عمرانیہ کی ابھی بھی ریڈ لائن عمران خان ہے ، آپ کو نظر نہیں آیا کہ آپ کی ریڈ لائن نے زکوۃ ، خیرات چوری کرنے کی ریڈ لائن عبور کر لی ،آپ کی ریڈ لائن نے آٹا چینی اورچوری کی ریڈ لائن عبور کر لی، جو تحفے ملتے ہیں اس کو چوری کرنے کی ریڈ لائن عبور کر لی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…