ان 3 جیسے بائولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی اور کے پاس نہیں ہیں، عاقب جاوید

15  اکتوبر‬‮  2022

لاہور(آن لائن )سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ مکمل فٹ ہو رہے ہیں تو ان جیسے بولر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی اور کے پاس نہیں ہیں، بھارت کے پاس امپیکٹ والے بولرز نہیں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ نیا گیند کرنے والے کی کمی تھی،

اب نسیم شاہ ہیں تو نیا گیند شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو کرنا چاہیے، اس سے نسیم شاہ کو بھی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی جیسا بولر کبھی کبھی پیدا ہوتا ہے، ان کا فٹ ہونا اچھی بات ہے، ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا مشورہ اس وقت دیا تھا جب شاہین آفریدی کی انجری چل رہی تھی، فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے بعد اگر 90 فیصد فٹ ہو اور 10 فیصد بھی شک ہو تو وہ بولنگ نہیں کر سکتا، شاہین آفریدی اور ان کے ڈاکٹر کو پتہ ہے کہ اب رسک ہے یا نہیں، میں تو کہوں گا رسک نہیں لینا چاہیے۔عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں جیت کے بعد ٹیم کا اعتماد بحال ہوگا خاص طور پر مڈل آرڈر میں اعتماد آئے گا، جسے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کوئی نہیں کہہ رہا تھا کہ یہ ٹیم نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کو ہرائے گی لیکن ایسا ہوا جس کا فائدہ ہوگا اور اب جیت کے بعد ہر کوئی تعریف بھی کرے گا تنقید تب ہوتی ہے جب ٹیم ہارتی ہے، نیوزی لینڈ میں حارث رو?ف نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کچھ نہیں، بولنگ خاص نہیں بیٹنگ بھی مشکل میں دکھائی دے رہی ہے جسپریت بمراہ کے بغیر بھارت کی بولنگ کا امپیکٹ نہیں ہے، ان کی بولنگ میں شاہین آفریدی اور حارث رو?ف جیسا امپیکٹ نہیں ہے جو کہ بہت ضروری ہوتا ہے، ان کی بولنگ اب عام میڈیم پیس ہے، صرف ہاردیک پانڈیا ایسا کھلاڑی ہے جو کسی بھی وقت گیم تبدیل کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…