شہباز گل کو بڑی کامیابی حاصل ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست منظورکرلی

6  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی سپرداری کی درخواست منظور کر لی۔جمعرات کو شہباز گل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، شہباز گل کی جانب

سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیاء واپس کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لئے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔سیشن عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازاں اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ پاسپورٹ مل گیا، جب بھی بیرون ملک نہیں جاؤں گی مگر مریم نواز کو جیسے ہی پاسپورٹ ملا لندن چلی گئیں اب وہ باہر بیٹھ کر عورت کارڈ کھیلیں گی۔شہباز گل نے کہا کہ گاؤں میں 30 طلباء کی کلاس تھی، میں واحد تھا جو کالج تک پہنچا، جتنے پیسے لے کر پی ٹی آئی اراکین لوٹے ہوئے، اتنے پیسے میں تین چار ماہ میں کما لیتا تھا، حوالات میں بیٹھ کر میری آنکھیں کچھ سوچ رہی تھیں، اب سمجھ آئی کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں[ سیاستدان کرپشن کے لیے بنے ہوئے ہیں، اپنے کیسز سے بچنے کے لئے سیاستدان کرپشن کرتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ جیل میں آپ کے ساتھ تشدد ہوا، مقدمہ درج کروائیں گے؟ جس پر شہباز گل نے کہا کہ میرے وکلاء جو کہیں گے اس کے مطابق چلوں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…