بابراعظم جب ٹیم پر ہونیوالی سخت تنقید کا بتاتے ہیں تو رمیز راجا کیا جواب دیتے ہیں؟اہم انکشاف

6  اکتوبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان سے اکثر ٹیم پر ہونے والی سخت تنقید کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی نے انکشاف کیا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان سے اکثر ٹیم پر ہونے والی سخت تنقید کے بارے میں بات کرتے ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ بابر مجھے بتاتا ہے کہ

کیسے شائقین کرکٹ اور میڈیا کی جانب سے ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے، میں اسے کہتا ہوں کہ خود کو خوش قسمت سمجھو کیونکہ پاکستان میں جس طرح سے کرکٹ کو سمجھا جاتا ہے ایسا کسی دوسرے کھیل کو نہیں سمجھا جاتا۔چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فتح سے متعلق کہا کہ میں نے اس سے قبل پاکستان کو اتنی خوبصورتی سے بھارت کو شکست دیتے نہیں دیکھا، یہ بالکل آسان نہیں ، بھارت کے پاس بہت وسائل ہیں تاہم ایک ارب ڈالر کی انڈسٹری پاکستانی روپے کی صنعت سے ہار گئی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستانی میڈیا سے خاصہ مختلف ہے۔رمیز راجا نے بات جاری رکھتے ہوئے مثال دی اور کہا کہ ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف سنچری بنائی تو ہندوستان ایشیا کپ میں بھارت کی کارکردگی کو بھول گیا تاہم جب بابراعظم نے سنچری اسکور کی تو پاکستانی میڈیا ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے لگا۔رمیز راجا نے کرکٹرز پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ ٹیم پاکستان کو سپورٹ کرنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے، آپ کھیل کی حکمت عملی پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن نام لے کر کھلاڑیوں پر تنقید نہ کریں کیونکہ یہ انتہائی ذاتی حملہ لگتا ہے۔ورلڈکپ سے متعلق رمیز راجا نے کہاکہ پاکستان صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے نہیں جا رہا ہے، وہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے آسٹریلیا جا رہے ہیں، پاکستان کے پاس بھی دیگر ٹیموں کی طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…