ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کو کس بات پر انکار کیا

3  اکتوبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر چیز ٹھیک ہو گئی تھی اور یقین تھا کہ اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی۔پیر کوسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی حکومت سے وزارت خزانہ واپس لیے جانے کا شکوہ

ان جملوں کے ساتھ کر دیا کہ ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی اور یقین تھا کہ اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی نہ بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیرکیا، آئی ایم ایف کو خدشہ تھا کہ یہ پیسے ملنے کے بعد لیوی نہیں بڑھائیں گے لیکن میں نے ان کو یقین دلایا تھا کہ ہر ماہ اضافہ کریں گے تاہم اس بارحکومت نے لیوی نہیں بڑھائی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے مجھ سے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے پٹرولیم قیمتیں تین ماہ منجمد رکھنے کی اجازت مانگو، مگر میں نے انکار کر دیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے اپنے دور وزارت کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میرا اپنا کچھ پتا نہیں تھا، روز سن رہا تھا کہ ڈار صاحب آ رہے ہیں، اس کے باوجود وزیراعظم کے بار بار کہنے پر میںنے آئی ایم ایف کے یم ڈی سے پٹرولیم پرائس کو منجمد رکھنے کی درخواست کی مگر اس کا تاحال جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی نہ لگانے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…