ن لیگ وزیر اعظم آزادکشمیر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سرگرم ،فارورڈ بلاک تیار، شاہ غلام قادر کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات

3  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سرگرم ہوگئی ۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر لندن پہنچ گئے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف

تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی ۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے پارلیمانی پارٹی کی سفارشات نواز شریف کے سامنے پیش کیں۔نواز شریف آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کی سفارشات پر جائزہ لیں گے۔دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں ۔نواز شریف اور آصف زرداری بھی آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کیلئے سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں شدید اختلاف پیدا ہوگئے ہیں ۔وزیر خزانہ ماجد خان اور وزیر تعلیم دیوان چغتائی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔دونوں وزراء نے ریٹائرڈ پولیس آفیسر فہیم عباسی کو چیئرمین سی بی آر کا چارج دینے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ رات پارلیمانی سیکرٹری عاصم شریف نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔ آزادکشمیر میں ایک بار پھر وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کے خلاف فاروڈ بلاک تیار ، ہر دور حکومت میں فاروڈ بلاک کے شہنشاہ آزادکشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے استعفیٰ دے کر بنیاد رکھ لی۔ذرائع کے مطابق اْنہوں نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی عباسی کو ریٹائرمنٹ کے بعد بغیر مشاورت چیئرمین سی بی آر آزادکشمیر کا اضافی چارج دینے پر کیا

جبکہ گزشتہ رات وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس نے تین بجے حکم جاری کیا کہ فہیم عباسی کو چیئرمین ٹیوٹا کے ساتھ چیئرمین سی بی آر کا اضافی چارج دیا جائے جبکہ گزشتہ ہر دور حکومت میں ماجد خان نے ہمیشہ فاروڈ بلاک میں پہل کی اور اس مرتبہ بھی فاروڈ بلاک بنانے میں پیش پیش رہے ، جبکہ ذرائع کے مطابق 12 سے 14 ممبران اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوگئے ہیں

بہت جلد تنویر الیاس وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ایک بڑا فاروڈ بلاک سامنے آئے گا ان تمام تر اقدامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علم میں تمام باتیں رکھ دی گئی ہے ، جبکہ عمران خان نے مظفرآباد کے جلسے میں وزراء کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف برہم بھی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…