وزارت داخلہ نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹاحاصل کرکے بڑا ایکشن لے لیا

27  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد، لاہور ( آن لائن، این این آئی)لندن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ملوث افراد کیخلاف کارروائی تیز کر دی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ہراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے ۔

ان میں 10 مرد اور4 خواتین شامل ہیں ،ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں،ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے واقعہ میں ملوث افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کئے گئے تھے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ ان تمام معلومات کو کابینہ میں پیش کرے گی جس کے بعد ان افراد کا نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر غور کیا جائیگا۔دوسری جانب سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سیاسی مخالف ہونے کے باوجود مریم اورنگزیب کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوسکتا ہے آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں۔جب اوورسیز پاکستانی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب ہوتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلہ کا حصہ بن رہے ہیں۔میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ برے اور بچگانہ سلوک سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…