اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے،مریم اورنگزیب

27  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے، روئیں، چیخیں، یا پیٹیں، اسحاق ڈار وطن واپس آ چکے ہیں۔منگل کو پی ٹی آئی رہنما چوہدری

فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں، وہ جلد سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نارکوٹکس عطاء تارڑ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ملک دشمن بیانیے کے تحفظ کے لئے استعمال ہورہی ہے، بیرون ملک بدتمیزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نہ صرف پاکستان کے کیس کو بہترین طریقے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا بلکہ دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں بھی پاکستان کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ،بالخصوص ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملات زیر بحث آئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…