اسحاق ڈار پر اعتماد کا اظہار۔۔۔انٹربینک میں ڈالر 4 روپے اوپن مارکیٹ میں 6 روپے سستا ہو گیا

26  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 4 روپے اوپن مارکیٹ میں 6 روپے سستا ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز کا کہنا تھا کہ ’’ڈار صاحب پر اعتماد کا اظہار۔۔۔ انٹر بینک میں ڈالر تقریباً 4 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 6 روپے سستا ہوگیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگا دیے۔پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239روپے اور 238روپے جبکہ اوپن ریٹ 244، 243، 242، 241، 240، 239 اور 238روپے سے بھی نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع ڈالر کی قدر گھٹ کر 236.25روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 2.70روپے کی کمی سے 237.01روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6روپے 90پیسے کی کمی سے 237.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈان بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار 5 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں جس طرح 99-98 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا اسی طرح ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ’قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں

بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار پانچ سال سے خودساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگزیب بھی وطن واپس آ گئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں،پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…