بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، ایاز امیر کا کیس خود لڑنے کا اعلان

26  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں تفتیش کیلئے زیر حراست سینئر صحافی ایاز امیر نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کا اعلان کیا ہے۔پیر کو ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر ایاز امیر نے کہا کہ

میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا، واقعے کے وقت چکوال میں تھا اور واقعہ کی اطلاع خود اسلام آباد پولیس کو دی۔ملزم ایاز امیر نے کہا کہ آئی جی موجود نہیں تھے تو ایس پی کو اطلاع دی گئی، مجھے خدشہ تھا کہ واقعے میں کوئی اور زخمی نہ ہو جائے۔سینئر صحافی نے کہاکہ میرے اوپر الزام لگایا تو کچھ تو ثبوت دیں، میرے خلاف کچھ بھی نہیں ہے، معاشرے میں ایسی وارداتیں ہوتی ہیں تو کرائم سین کو تبدیل کر دیا جاتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کیا اور میں نے پوری تفتیش میں اپنا موقف دیا۔پولیس کی جانب سے سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش کے لیے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ایاز امیر کا مزید ایک روز اور ان کے بیٹے شاہنواز کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن عدالت اسلام آباد نے گزشتہ روز بیٹے شاہنوار کی جانب سے قتل کے الزام میں گرفتار کیے گئے سینئر صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…