جاوید لطیف توعمران خان کو مذہبی کارڈ استعمال کر کے قتل کرانا چاہتا ہے، اعتزاز احسن

21  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و ماہرقانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لیگی رہنماء جاوید لطیف توعمران خان کومذہبی کارڈ استعمال کرکے قتل کرانا چاہتا ہے، میں عمران خان کا ساتھی نہیں ہوں لیکن مذہب کارڈ کے خلاف ہوں،جاوید لطیف،راناثنااللہ مریم نواز کی زبان بولتے ہیں، (ن) لیگ کی بی ٹیم کا کام صرف انتشار پھیلانا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے جو بہت زیادہ سنگین ہے، میری پارٹی کے رہنماء کہتے ہیں اعتزازاحسن آپ عمران خان کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کی جانب سے مذہبی کارڈکااستعمال کیاجانادرست نہیں ہے، عمران خان ہر تقریر میں کہتے ہیں لاالہ الاللہ کے ذریعے انسان کو آزاد کرانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جاوید لطیف تو عمران خان کو مذہبی کارڈ استعمال کرکے قتل کرانا چاہتا ہے، میں عمران خان کا ساتھی نہیں ہوں لیکن مذہب کارڈ کے خلاف ہوں، مذہبی کارڈ کے استعمال کی کبھی حمایت نہیں کی نہ کروں گا۔ (ن) لیگی رہنماؤں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف اور راناثنااللہ تو مریم نواز کے ترجمان ہیں ان کی زبان بولتے ہیں، یہ کیسے مذہب میں گستاخی ہے؟ کہ ایک شخص کہتا ہے لاالہ الاللہ ذہنوں میں ڈالوں گا، وہ شخص کہتا ہے اس کلمے کے ذریعے عوام کو برائی سے نجات دلواں گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مذہب کارڈکااستعمال ہورہاہے اورپیمراکویہاں ہوش نہیں آتا، جاویدلطیف کی پریس کانفرنس پر پیمرانے نوٹس کیوں نہیں لیا؟۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی بی ٹیم آئی ہے جس کا کام صرف انتشار پیدا کرنا اور پھیلانا ہے، انتہائی زیرک سیاستدان موجود ہیں لیکن پھر بھی مذہبی کارڈ کا استعمال ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…