شعیب ملک کو گزشتہ سال ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا، محمد حفیظ کا انکشاف

18  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد ٗ کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک کو گزشتہ سال ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی بہترین خدمت کی، اتنے طویل عرصے اپنی فٹنس کوبرقرار رکھنا اور ملک کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس وقت بھی ہوا جب وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے تھے مگر الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میچ کھلانا چاہیے تھا، اپنے کرکٹرز کو عزت سے رخصت کرنے کے معاملے میں ہماری مینجمنٹ ہمیشہ کمزور رہی ہے۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر سابق کرکٹرز سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ محمد وسیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں، امکان ہے کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کردیں گے۔اس سلسلے میں کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر عمر رشید کو گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے ویزے کے لیے اپلائی کروایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی ویزہ ملے گا عمر رشید انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔بولنگ کوچ انگلینڈ میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے اور ان کے شاہین کے ساتھ آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…