محمد عامر اور شعیب ملک کی ٹوئٹس پر رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا

17  ستمبر‬‮  2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب ملک اور قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی ٹویٹ پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔فین فورم میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹویٹس

کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ وقت میں ان کی ضرورت نہیں، ابھی ورلڈ کپ کا سیزن ہے لہٰذا ہمیں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ چیمپیئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لیے ہمیں بڑے پیمانے پر دیکھنا ہوگا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ کا ریکارڈ کیا ہے، ان کے کامیابی کی شرح کیا ہے اور یہ کس ماڈل سے کھیلتے ہیں، ان سب کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم کھڑی کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈومیسٹک پلیئرز کا بھی خیال رکھتا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کی فتوحات کی بڑی وجہ ہماری مضبوط اوپننگ جوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک پلان کے تحت چل رہی ہے، اس پلان سے مڈل آرڈر پر دباو آتا ہے تاہم ٹیم اسی پلان سے فتوحات حاصل کرتی آرہی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فاسٹ بولنگ ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ایک نئی امید جاگی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…