اہم اتحادی نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

15  ستمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما وسیم اخترنے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صاحب کراچی کو اب مزید لاشیں مت دینا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف آپ کو اس لیے وزیرِ اعظم بنایا کہ کراچی کے لوگ لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ اب اگر لاش رکھی،

اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سنبھالنا۔وسیم اخترنے کہا کہ چیف جسٹس اور باجوہ صاحب بتا دیں کہ کیا ہم اپنے دفاتر بند کر کے ہم کہاں جائیں؟ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اسی لیے سپورٹ کیا کہ ہمارے لاپتہ کارکنان واپس آجائیں گے، انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ یہ کارکنان کہاں ہیں، ان سے پوچھتا ہوں اب ان لوگوں کی لاشیں کہاں سے آ رہی ہیں؟انہوں نے کہا کہ بس کردو بس ہم تھک گئے ہیں، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وہ بہادرآباد آئیں گے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔متحدہ کے رہنما نے کہا کہ کارکنوں کی تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عابد عباسی کا کوئی قصور تھا تو مقدمہ بناتے۔ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکردیتا ہے، ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یاڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں بلکہ صرف فوٹو زکھچوائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔

اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسادکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…