بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی،پاکستانی عوام پھر بھی مہنگا خوردنی تیل خریدنے پر مجبور

12  ستمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس فورم (بلوچستان ریجن)کی وائس چیئرپرسن ثنا درانی نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی کے باوجود مقامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل 3541 ملائیشین رنگٹ کی سطح پر آگیا پام آئل کی قیمت اپریل کے اختتام پر

7200ملائیشین رنگٹ سے تجاوز کرگئی تھیں 6 ماہ کے دوران پام آئل کی قیمت 50فیصد تک کم ہوگئی۔ اپریل میں ملائیشن پام آئل 1600ڈالر فی ٹن کی سطح پر رہا جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں قیمت 786ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئی۔ مقامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت کم نہ ہوسکی اورصارفین مہنگا خوردنی تیل خریدنے پر مجبور ہیں۔معروف برانڈز خوردنی تیل 550روپے لیٹر سے زائد پر فروخت کررہی ہیں اور دوسرے درجہ کی برانڈز کا خوردنی تیل 450 روپے لیٹر تک پر فروخت کیا جارہا ہے۔پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی ریٹیل مارکیٹ تک منتقل کیے جائیں۔ پی بی ایف کے مطابق وناسپتی گھی تیل بنانے والی کمپنیوں نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل مہنگا ہونے کو جواز بناکر قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا جارہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب تمام تر اقدامات کے باوجود ڈالر بے لگام ہوتا نظر آرہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں پاکستان کواربوں روپے کے زراعت اور اسٹرکچرل نقصانات کا سامنا ہے ان حالات میں روپے کی مظبوطی ناگزیر ہو چکی ہے، مرکزی بنک کردار ادا کرے، ہم سمجھتے ہیں کہ ڈالر کی اس وقت 200 سے زائد قیمت نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…