مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے، میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے، رمیز راجہ بھی فائنل دیکھنے پہنچ گئے

11  ستمبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے،

میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے، ہماری ٹیم کا ایکا ہے،انشاء اللہ فائنل جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے، میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے۔انہوں نے کہا کپتانی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اوور میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے اور سری لنکا کے 40 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…