آبی ذخائر نہ ہونے صرف ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں 18 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا پانی سمندر کی نذر ہوگیا

8  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی) سیلابی پانی کو زراعت صنعت اور کمرشل استعمال میں لانے کے لیے جھوٹے بڑے آبی ذخائر نہ ہونے صرف ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں 18 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا پانی سمندر کی نظر ہوگیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 16 جولائی سے 3 ستمبر تک صرف

دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، اس دوران ڈائون اسٹریم کوٹری سے روزانہ ایک لاکھ 86 ہزار 131 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر کی نظر ہو چکا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مجموعی طور پر ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں 18 اعشاریہ 642 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں چلا گیا جب کہ پاکستان میں مجموعی طور پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 13 اعشاریہ 64 ملین ایکڑ فٹ ہے یعنی پاکستان میں ذخیرہ کرنے سے بھی تین ملین ایکڑ فٹ زیادہ پانی سمندر میں چلا گیا ہے۔آبی ماہرین نے بتایاکہ ملک میں صوبوں کے درمیان سیلابی پانی کی تقسیم کا باقاعدہ فارمولا موجود ہے مگر اس سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے بڑے ڈیمز بنائے ہی نہیں گئے پانی کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک فارمولا ہے۔ماہرین نے بتایاکہ ایک ملین ایکڑ فٹ پانی کو زراعت انڈسٹری اور کمرشل استعمال میں لائیں تو اس سے ایک ارب ڈالر قیمت بنتی ہے اس حساب سے اب تک 18 ارب ڈالر کا قیمتی پانی سمندر کی نظر ہوچکا ہے جب کہ پاکستان میں پینے کے پانی کی سطح بھی بڑی تیزی کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…