بھارتی ٹیم کی حکمت عملی کا پتہ چل گیا تھا،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے اہم انکشافات

8  ستمبر‬‮  2022

دبئی (این این آئی)ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ سپر فور میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی حکمت عملی کا ہمیں پتہ چل گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ بھارت نے شروع میں بھرپور اٹیک کیا، ان کی اس حکمت عملی کا ہمیں پتہ چل گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا،

کپتان بابر اعظم نے اٹیک کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھونیشور کمار پر اٹیک کیا، پاکستان کے بیٹرز نے شاندار حکمت عملی پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بھارت کے اٹیک پلان پر ہم نے بھی اٹیک کیا جو شاندار رہا۔محمد رضوان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہاکہ محمد رضوان سپر انسان ہیں، فٹنس کے مسائل چلتے رہتے ہیں، اللّٰہ اس کو بری نظر سے بچائے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان دور نہیں ضرورت پڑتی تو دوسرا وکٹ کیپر بلا لیتے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔فخر زمان سے متعلق ثقلین مشتاق نے کہا کہ فخر زمان فائٹر ہے، ہمیں اس کی صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں وہ میچ ونر ہے، آئندہ میچز میں وہ کم بیک کریں گے۔انہوں نے حسن علی سے متعلق کہا کہ وہ میچ ونر ہیں وہ ٹیم میں انرجی لاتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ ان کی کب ضرورت پڑتی ہے اور کب انہیں کھلایا جاتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ چھوٹے فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، افغانستان نے پہلے مرحلے میں اچھی کرکٹ کھیلی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق ثقلین نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جو کھیل رہے ہیں وہ اچھا کر رہے ہیں اس کے علاوہ اسی پلان کے مطابق چل رہے ہیں، بینچ پر بیٹھے ہوئے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ویرات کوہلی نے دنیا پر راج کیا ہے، وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں، میں خوش ہوں کہ وہ اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے میچ میں ویرات کوہلی کو آؤٹ بھی کیا۔ وہ کچھ عرصہ تک رنز نہیں کر سکے اب کر رہے ہیں تو اس کی خوشی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…