فکر نہ کریں، فائنل پاکستان اور بھارت کا ہی ہوگا، روہت شرما

7  ستمبر‬‮  2022

دبئی (این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرمان نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست

دیکر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ ہارتے ہیں تو گڑ بڑ لگتی ہے، مگر شکست کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھ رہے ہیں، پلیئرز میں قابلیت ہے، جب یہ پلیئرز یہاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے البتہ سوشل میڈیا ہم نہیں دیکھتے، ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔روہت شرما نے ایشیاکپ کے فائنل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کافائنل ہوگا،فکر نہ کرو۔دوسری جانب ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھچکا ، ایک اور کھلاڑی اویش خان انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر اویش خان ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دیپک چہار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔اویش خان وائرل بخار کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل رویندرا جڈیجا بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…