پاکستان سے میچ کے بعد میں صبح 5 بجے تک چھت کو دیکھتا رہا، مجھے نیند نہیں آرہی تھی،ویرات کوہلی

5  ستمبر‬‮  2022

دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی تنقید کا شکار بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ارشدیپ سنگھ ایشیا کپ 2022ء کے سْپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ایک اہم کیچ چھوڑنے پر تنقید کا شکار ہیں۔

ویرات کوہلی نے نوجوان بھارتی کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں ہو سکتی ہیں۔اْنہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کوئی بھی غلطی کر سکتا ہے، صورتحال سخت تھی، یہ ایک ہائی پریشر میچ تھا۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے، میں اپنی پہلی چیمپئنز ٹرافی کھیل رہا تھا، پاکستان کے خلاف میچ تھا اور شاہد آفریدی کے خلاف بہت برا شاٹ کھیلا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ اس میچ کے بعد میں صبح 5 بجے تک چھت کو دیکھتا رہا، مجھے نیند نہیں آرہی تھی، اور اس وقت مجھے لگا تھا کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا، لیکن یہ سب چیزیں قدرتی ہیں۔ویرات کوہلی نے کہاکہ کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں لہٰذا ہرکسی کو اپنی غلطی کو قبول کرنا چاہیے، اس کا ازالہ کرنا چاہیے اور ایک بار پھر اسی طرح کے دباؤ کی صورتحال کا سمنا مضبوطی سے کرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔دوسری جانب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف سپر فور میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر انجری کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔گزشتہ روز میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے متعدد کھلاڑی انجرڈ ہوچکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایونٹ سے پہلے ہی انجرڈ ہوگئے تھے اور ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوچکے ہیں اور اب رضوان پر انجری کی تلوار لٹک رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کے پاس رضوان کی عدم موجودگی میں کوئی اسپیشلسٹ وکٹ کیپر موجود نہیں، رضوان کی عدم موجودگی میں خوشدل شاہ اور فخر زمان وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں

تاہم یہ دونوں مستقل وکٹ کیپر نہیں ہیں۔پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپنگ کیلئے رضوان کے بعد دوسری چوائس محمد حارث ہیں جو پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز میں تو ٹیم کے ساتھ تھے لیکن ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے دبئی میں موجود نہیں ہیں۔کرک انفو کے مطابق اگر رضوان انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوتے ہیں تو ممکن ہے کہ محمد حارث کو دبئی طلب کرلیا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…