نہ جلسے کی اجازت نہ سٹیڈیم فیس ، درجنوں درخت کاٹے گئے،بجلی بھی سٹریٹ لائٹس سے لی گئی ،پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال

5  ستمبر‬‮  2022

فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد این اے 108میں 25ستمبر ہونے والی ضمنی انتخابات کے سلسلہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم میںضلعی انتظامیہ نے سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا ،بجلی بھی سٹریٹ لائٹس سے لی گئی ،نہ کوئی جلسے کی اجازت نہ سٹیڈیم فیس ، پہلے کشمیر پارک پہاڑی والی گراؤنڈ میں درجنوں درخت کاٹے گئے ۔

تمام تر سرکاری وسائل کے بھی تحریک انصاف جلسہ ناکام رہا، آن لائن کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کے تاریخی کرکٹ گرائونڈاقبال سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا یہاں سٹیڈیم کو پرائیویٹ استعمال کرنے سے پہلے درخواست کے ساتھ 30سے50ہزارروپے فیس ادا کرنا پڑتی ہے وہ بھی ادا نہیں کی گئی اور بجلی بھی سٹریٹ سے استعمال کی گئی جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنا دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس فورس کے مسلح کمانڈوز نے صبح سویرے ہی اقبال سٹیڈیم کے اندر اور باہر چاروں اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا وہاں پر موجود ہوٹلز اور دکانوں کو بند کروا دیا گیا،ٹریفک نظام درہم برہم رہا، جبکہ فرخ حبیب اور عامر کیانی کے علاوہ کسی کو سٹیج پر نہ جانے دیا گیا، صوبائی وزیر معدنیات و صدر پی ٹی آئی لطیف نذر اور ایم این اے فیض اللہ کموکا سمیت ”کپتان” کے تمام کھلاڑی”رل” گئے ، سیاسی مبصرین کے کاکہنا ہے کہ تمام تر وسائل کے باجودہ اقبال سٹیڈیم میں 18سے 20ہزار افراد تھے، یاد رہے اس سے قبل جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف نے اقبال سٹیڈیم میں سیاسی ورکرسے جلسہ کیا تھاواضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیصل آباد اے این 108سے امیدوار ہیں ان کامقابلہ چوہدری عابد شیر علی کے ساتھ ہے,جبکہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے جلسہ کشمیر پارک پہاڑی والی گراؤنڈ میں کر نا تھا یہاں پر درجنوں درختوںکو کاٹ دیا گیامگر بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر جلسہ کا مقام تبدیل کر دیاگیا اور اقبال سٹیڈیم میں پنڈال سج گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…