اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب

3  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں پر اپنے ردعمل کو تیز کرتے ہوئے 30 لاکھ سے زائد بچوں تک پہنچنے کے لیے نئے سرے سے مزید فنڈز کیلئے مطالبہ کیا گیا ہے جنہیں امداد کی اشد ضرورت ہے۔یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 34 لاکھ بچوں کو زندگی بچانے کی انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے 37 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔

عبداللہ فادل نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر ان فنڈز اور وسائل کی ضرورت ہے تاکہ ہم زندگی بچانے والے طبی آلات، ضروری ادویات، ویکسین، پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کی کٹس، مچھر دانیوں کی فراہمی جاری رکھیں۔انہوں نے جنیوا میں بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم پہلے ہی 20 لاکھ ڈالر مالیت کا ہنگامی سامان فراہم کر چکی ہے۔یونیسیف کے نمائندے نے اسہال، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا جیسی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے شدید خطرے سے بھی خبردار کیا جو پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں پھیل رہی ہیں۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) نے اپنے تازہ ترین تخمینوں میں کہا کہ عالمی انسانی برادری کا مقصد آئندہ 6 ماہ کے دوران تقریباً 52 لاکھ افراد کی مدد کرنا ہے۔اپنے 2022 پاکستان فلڈ ریسپانس پلان کے تحت یو این او سی ایچ تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کی امداد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔دریں اثنا ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ وہ خوراک سے متعلق ریلیف، غذائی قلت سے بچاؤ اور روزی روٹی کی امداد کی صورت میں حکومت کی مدد کر رہا ہے۔یو این ایچ سی آر نے جمعہ کے روز 7 ہزار خیمے اور دیگر ہنگامی امدادی اشیا خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیں۔یو این ایچ سی آر کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے کہا ہے کہ ایجنسی سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی کمیونٹیز اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے وسائل اور عملے کو مزید متحرک کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…